حمزہ شہباز نے رہائی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

199

لاہور (نمائندہ جسارت) مسلم لیگ ن کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ حمزہ شہباز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کے معاملے پر متعدد بار انکوائری کی مگرکوئی ثبوت نہیں ملا، تحصیل بھوانہ میں نالہ عوامی مفاد میں بنایا گیا تھا جس کی صوبائی کابینہ اور صوبائی اسمبلی نے تعمیر کی منظوری دی تھی،درخواست میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کیخلاف کوئی ثبوت موجود نہیں،رمضان شوگر ملز میں شریک ملزم شہباز شریف کو پہلے ہی ضمانت پر رہا کیا جا چکا ہے،رمضان شوگر ملز ریفرنس میں فرد جرم عاید ہونے کے بعد حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جو غیر قانونی عمل ہے،استدعا ہے کہ حمزہ شہباز کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاجائے۔
حمزہ شہباز