کراچی ( اسٹاف رپورٹر)عدالت عالیہ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق نادرا سے جواب اور فیڈریشن ڈائریکٹر چودھری محمد فاروق کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نیجعلی ڈومیسائل سے متعلق خواجہ اظہار الحسن کی درخواست پر سماعت کی۔ خواجہ اظہار و دیگر عدالت میںپیش ہوئے۔ سابق ڈائریکٹر کچی آبادی نے استدعا کی اس درخواست میں فیڈریشن کو فریق بنایا جائے۔