جنرل مشرف کی پارٹی کا فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

659

سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے اسلام آباد کی خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

پارٹی کی جنرل سیکریٹری مہرین ملک نے کہا ہے کہ پارٹی جنرل پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنچ کرے گی ، پرویز مشرف سے متعلق فیصلہ جس طرح سنایا گیا ہے وہ افسوس ناک ہے،انہوں نے کہا کہ کیس میں قانونی کارروائی اور اس کے تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

مہرین ملک نے کہا کہ وکلاء کے ساتھ مشاورت کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔