سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت کے فیصلے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا ردعمل آگیا۔
سینیٹر سراج الحق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 72 سال کی تاریخ میں پہلی بار آئین کی بالادستی کے لیے تاریخی فیصلہ آیا ہے، اس فیصلے سے پاکستان کی جمہوریت محفوظ ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف جمہوریت کے قاتل ثابت ہوچکے ہیں، سابق صدر نے پاکستان کو دہشت گردی کی جنگ میں دھکیلا تھا۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مجرم کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک بھیجنے والے بھی قوم کو جوابدہ ہیں۔