اسلام آباد (آن لائن) اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں شہید ہونے والے بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کا ضیاع قوم کا بڑا نقصان جسے پورا کرنا مشکل ہے، معصوم ہیروز نے دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا پیغام دیا، قوم لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کی پانچویں برسی کے موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک اسکول میں شہید ہونے والے بچوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ اے پی ایس کے بچوں کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھلایا جا سکتا، 16دسمبر 2014ء کے دن کو پاکستان کی تاریخ میں سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اے پی ایس کے شہدا نے دہشتگردی سے پاک اور تعلیم یافتہ پاکستان کی شمع کو ہمیشہ جلائے رکھا کے لیے اپنی عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ 5 سال گزرنے کے باوجود سانحہ اے پی ایس کا زخم ابھی بھی تازہ ہے، ہمیں ان خاندانوں کے حوصلے پر فخر جنہوں نے اس عظیم صدمے کو برداشت کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پوری قوم سانحہ اے پی ایس کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، سانحہ اے پی ایس کے معصوم بچوں کا ضیاع قوم کا بڑا نقصان جسے پورا کرنا مشکل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں اے پی ایس کے معصوم ہیروز کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اسد قیصر