شہر قائد میں خوف
پاکستان! ایک خواب کا نام تھا جو قائد اعظم نے ہمارے لیے دیکھا اور اس خواب کو حقیقت کا رنگ دے کر مسلمانوں کو ایک آزاد ملک عطا کیا۔ لیکن آج اِسی آزاد ملک کے باسی خوف تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جس کے کافی حد تک ذمے دار ہمارے ملک کے بے حس حکمران ہیں جن کی بے حسی اور غیر ذمے داری کی وجہ سے آج ہمارا معاشرہ بیش تر سنگین مسائل سے دوچار ہے اور اسٹریٹ کرائم انہی مسائل میں سے ایک ہے۔ سال ہا سال سے اس مسئلے نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا تھا لیکن پچھلے کچھ عرصے میں اس مسئلے نے مزید بھیانک شکل اختیار کرلی ہے۔ روزانہ کئی معصوم لوگ اس جرم کا نشانہ بن جاتے ہیں۔ کوئی ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کا نشانہ بن کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، تو کوئی چوری و ڈکیتی کا نشانہ بن کر اپنے مال سے۔ چنانچہ آئے دن ایسے جرائم کا پیش آنا اس ملک کے امن کو تباہ کر رہا ہے اور لوگ اپنے ہی ملک میں بے سکونی کا شکار ہوکر رہ گئے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ بڑھتے ہوئے جرائم کو ختم کیا جائے۔
مہمیر فاطمہ، جامعہ کراچی