لاڑکانہ ،سیاسی مداخلت پر رائس کینال کے اطراف تجاویزات کیخلاف آپریشن روک دیا

143

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) محکمہ آبپاشی کی جانب سے ممکنہ طور پر تجاویزات مسمار کرنے کے خلاف علاقہ مکینوں کا رائس کینال پر دھرنے کے مقام پر جے ڈے، اے جے یو آئی ف اور قوم پرست رہنمائوں کی موجود گی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے پیغام نے تجاوزات نہ ہٹائے جانے والے پیغام پر متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،محکمہ آبپاشی کی جانب سے رائس کینال گھاڑ واہ،ابڑو واہ کے دونوں اطراف پر موجود تجاویزات کو ممکنہ طور پر مسمار کرنے کے خلاف رائس کینال کے کناروں پر مقیم مرد، خواتین اور بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا جہاں پر دھرنے میں شریک مظاہرین نے بے گھر کرنے کے عمل کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر متاثرہ شہریوں نے رائس کینال کے اطراف تجاویزات کو مسمار نہ کرنے کا مطالبہ کیا کہ جبکہ جی ڈی اے ایم پی اے معظم عباسی، جئے سندھ قومی محاذ کے مرکزی چیئرمین ریاض چانڈیو، جی یو آئی ف کے صوبائی رہنما مولانا راشد محمود سومرو نے بھی رائس کینال پر مقیم متاثرہ شہریوں کی حمایت کرتے ہوئے دھرنے میں شریک ہوئے۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے کوآرڈینیشن کمیٹی کے رہنما اعجاز علی لغاری پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی ہدایات پر دھرنے والی جگہ پر پہنچ کر علاقہ مکینوں سے کہا کہ بلاول زرداری نے لاڑکانہ کی صورتحال پر نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی کے صوبائی وزیر، سیکرٹری آبپاشی کو ہدایت کی ہے کہ عدالت میں نظرثانی کی اپیل دائر کی جائے تاکہ رائس کینال پر مقیم شہری بے گھر ہونے سے مالی نقصان سے بچ سکیں پاکستان پیپلزپارٹی غریب عوام کے ساتھ ہے۔بلاول زرداری کے اس ہدایات کے بعد محکمہ آبپاشی کی جانب سے رائس کینال پر موجود آبادی کو مسمار کرنے کا عمل فی الحال روکا گیا ہے۔ اس موقعے پرمتاثرین کے مابین خوشی کی لہر دوڑ گئی۔