ٹھٹھہ ، آربی او ڈی کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

142

ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت ) گیارہ ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کرنے کے خلاف آربی او ڈی کے ملازمین کی 58 روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے ۔ آربی او ڈی مکلی کے دفتر کے سامنے آر بی او ڈی کے ملازمین سید عبدالغفار شاہ اور حکیم پالاری کی قیادت میں درجنوں ملازمین نے گیارہ ماہ سے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کیخلاف 58 روز بھی علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی ہے۔ متاثرہ ملازمین کا کہنا ہے کہ جب تک تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جائے گی ہماری بھوک ہڑتال جاری رہے گی۔