اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا منسوخ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل ہونے والی کوالالمپور سمٹ میں وزیراعظم کی نمائندگی کریں گے۔ وزیراعظم کے سعودی عرب، بحرین اور سوئٹزر لینڈ کے دوروں کے باعث کوالالمپور سمٹ میں شرکت ممکن نہ ہوسکی۔