زرداری کی طبیعت تشویشناک ، مکمل آرام کا مشوہ ۔ آج عدالت میں پیش نہیں ہونگے

239

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا نجی اسپتال میں علاج جاری ہے ،میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کے مہروں اور عارضہ قلب کی رپورٹس پر تفصیلی معائنہ کیا ہے،بورڈ نے آصف علی زرداری کا وزن کم ہونے پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ان کے مزیدمیڈیکل ٹیسٹ تجویزکیے ہیں۔ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کوفضائی سفر سے روکتے ہوئے آرام کا مشورہ دیا ہیجس کے باعث
اب وہ( آج)منگل کو احتساب عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو جعلی اکائونٹس کیس میں (آج) منگل کو نیب عدالت کے روبرو پیش ہونا ہے تاہم ڈاکٹروں نے سابق صدر کو فضائی سفر سے منع کردیا ہے جس کے باعث اب وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوںگے۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے آصف علی زرداری کو آرام کا مشورہ دیا ہے اس لیے احتساب عدالت میں ان کے بجائے وکلاء پیش ہوں گے اور عدالت سے آصف زرداری کی پیشی سے استثنا کی درخواست کی جائے گی تاہم فریال تالپور عدالت میں پیش ہوں گے۔دوسری جانب پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نجی اسپتال میںآصف علی زرداری کا علاج جاری رکھے ہوئے ہے۔