پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی ضمانت منظور

193

احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ  کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت سکھر نے اثاثہ جات کیس میں سینیئر رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور کرلی ہے، احتساب عدالت نے خورشید شاہ کو 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو سرکاری پلاٹوں پر قبضے، آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں 18 ستمبر 2019 کواسلام آباد میں بنی گالا کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا تھا۔