پشاور میں ہائیکورٹ اور اسمبلی ہال کے سامنے رکشے میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ٹریفک میں موجود ایک رکشے میں زوردار دھماکا ہوا، جس سے رکشہ تباہ اور اردگرد کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکے کی آواز دور دورتک سنائی دی گئی۔
ابتدائی تفتیش میں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا سلینڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا، بی ڈی ایس کا عملہ اور دیگر تفتیشی اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پر پہنچ گئے ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔