حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ یوتھ ونگ حیدرآباد کی جانب سے سابق آر می چیف و صدر پرویز مشرف کی حمایت میں پریس کلب کے سامنے اقبال عابدی اور حسین جعفری ودیگر نے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہاکہ پرویز مشرف پر خود ساختہ مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ آئین کے آرٹیکل کا مقدمہ پرویز مشرف پر لاگو ہی نہیں ہوتا۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ پرویز مشرف کو باعزت بری کیاجائے ۔