ٹھٹھہ ( نمائندہ جسارت) منشیات کے خلاف ٹھٹھہ پولیس کی کارروائیاں جاری، ایس ایچ او تھانہ مکلی سب انسپکٹر اصغر شاہ مع اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر مکلی میں کارروائی کرکے ایک گٹکا فروش ملزم نور علی ولد بچایو ملاح کو 4 پیکٹ جن میں 400 پڑیاں انڈین سفینہ اور 100 پڑیاں ماوا گٹکا سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا اور مکلی کے مقدمے میں چوری شدہ 2 موبائل فونز، 4 ہزار نقد، 7 جوڑے سلے ہوئے کپڑے اور ایک ارشد نامی شخص کا شناختی کارڈ بھی برآمد کرلیا، سب انسپکٹر محمد یعقوب بھٹی اور انچارج پولیس پوسٹ گجو اے ایس آئی عبدالہادی مع اسٹاف نے دوران اسنپ چیکنگ گجو گھارو روڈ پر کارروائی کرکے 2 گٹکا فروش ملزمان سومار ولد عدل درس اور مہر علی ولد جمن شاہ کو 510 پڑیاں ماوا گٹکا، 8 چھوٹی ساشے تمباکو پتی اور ایک چائنا موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا۔انچارج سی آئی اے ٹھٹھہ انسپکٹر محمد علی دامراہ مع اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر غلام اللہ شہر میں کارروائی کرکے ایک گٹکا فروش ملزم اکرم ولد اقبال کانہیو کو 500 پڑیاں ماوا گٹکا سمیت گرفتار کرکے تھانہ ساکرو پر 337-J کے تحت مقدمہ درج کردیا۔