ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے، چودھری پرویز الٰہی

160

لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پارٹی کا ہر کارکن ہمارا سرمایہ ہے، ہمارے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چودھری سلیم بریار سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے چودھری سرور سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ سلیم بریار نے چودھری پرویزالٰہی کو جماعت کی تنظیم سازی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ سلیم بریار نے کہا کہ آج بھی عوام آپ کے دور کے کاموں کو یاد کر رہے ہیں اور آپ کے بطور اتحادی ملک کو معاشی و سیاسی مسائل سے باہر نکالنے کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔