سانحہ پی آئی سی نتیجہ سانحہ ساہیوال سے مختلف نہیں ہوگا، اعتزاز احسن

85

لاہور (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رکن و ماہر قانون اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سانحہ پی آئی سی کا نتیجہ بھی سانحہ ساہیوال کی طرح ہوگا، یہاں ’’مٹی پائو‘‘ کی پالیسی چلتی ہے، جب تک قانون کی حکمرانی قائم نہیں کی جاتی یہاں یہی کچھ ہوتا رہے گا، اس وقت جو بار ایسوسی ایشن ہیں ان کی انتخابی مدت 3 سال کردینی چاہیے اس سے درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔ اتوار کے روز میڈیا سے گفتگو کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن ہر سال ہوتے ہیں لیکن اب کچھ لوگوں نے اس سے مفاد نکالنا شروع کردیا ہے۔ بار کے عہدیدار ججوں پر اثر انداز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان کو ہی وکیل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پی آئی سی پر حملہ کیا ہے، اس کو دیکھا جائے تو ان کا تعلق امیدواروں سے ہے اور یہی لوگ نکلیں گے۔