اسلام آباد (صباح نیوز) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ اپنی تازہ ترین کتاب میں انہوں نے1973ء کے آئین کے مطابق تینوں ریاستی اداروں کے اختیارات کے بارے میں بات کی ہے جیسا کہ آئین میں دیا گیا ہے اور اس کا تعلق ایگزیکٹو، عدلیہ اور پارلیمنٹ سے ہے۔ رضا ربانی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ فواد چودھری کچھ اور بات کر رہے ہیں۔ پی پی پی کے سینیٹر نے کہا کہ آئین اور کاروباری قوانین کے تحت مسلح افواج وزارت دفاع سے منسلک شعبہ ہے لہٰذا یہ ایگزیکٹو کے زمرے میں آتا ہے۔