پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کل ہوگی

108

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت کل ہوگی، عدالت خصوصی عدالت کی کارروائی روکنے کیلیے متفرق درخواست کی سماعت بھی کرے گی۔ پرویزمشرف نے اپنے خلاف غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کو چیلنج کر رکھا ہے سابق صدر کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت کے وزیراعظم نے کابینہ کی منظوری کے بغیر خصوصی عدالت تشکیل دی، استغاثہ نے بھی قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کیس داخل کیا ہے۔