سکھر (نمائندہ جسارت) اسلامی جمعیت طلبہ سکھر کی جانب سے بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی میں شہید کیے جانے والے کارکن طفیل احمد کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور مظاہرہ کیا گیا۔ کارکنوں، طلبہ اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سکھر زبیر حفیظ اور ناظم سکھر مقام منیب شیخ و دیگر نے واقعہ کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے ذمے داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔