رحیم یار خان، گنے کی شفاف کرشنگ کے لیے دفعہ144 نافذ

241

رحیم یار خان (آئی این پی) جنوبی پنجاب کے آخری ضلع رحیم یار خان میں گنے کے کرشنگ سیزن کو شفاف بنانے کے لیے حکومت نے دفعہ144 نافذ کردی ہے۔ ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان علی شہزاد کے مطابق انہیں مڈل مین، گنے کے وزن اور رقم کی کٹوتی پر کارروائی کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں گنے کی غیرقانونی خریداری اور مڈل مین کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شوگر ملز کی جانب سے رقم اور وزن کی کٹوتی اور شوگر ملز کی جانب سے بروقت سی پی آرز نہ دینے پر بھی دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔