اسلام آباد (جسارت نیوز)5 ویںبے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کل سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور سابق ڈیوس کوچ فضل سبحان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں9 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر-18،بوائز انڈر-14، بوائز انڈر-12، بوائز انڈر-10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں، کل پری کوالیفائنگ راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنل، 21 دسمبر کو سیمی فائنل اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی آج اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔