خراب موسم راولپنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بہا لے گیا ، شائقین مایوسی کا شکار

371

 

راولپنڈی (جسارت نیوز)خراب موسم پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بہا کر لے گیا۔اس سے قبل ۲ میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روزکا کھیل ایک مرتبہ پھر کم روشنی کے باعث ختم کردیا گیا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ ا سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تاریخی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 282 رنز بنا لیے ہیں جبکہ اس کے 6 کھلاڑی آئوٹ ہو چکے ہیں۔ سری لنکن کپتان دیمتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کم روشنی کے باعث کھیل وقت سے پہلے ہی ختم کر دیا گیا تھا۔ امپائرز نے روشنی کم ہونیکی وجہ سے میچ روکا اور پھر روشنی بہتر نہ ہونے پر کھیل ختم کر دیا گیا۔ میچ کے دوسرے روز صرف 18.2 اوورز ہی کھیلے جا سکے اور دوسرے روز کے میچ میں سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61 رنز بنائے۔دووسرے روز آئوٹ ہونیوالے واحد بلے باز ڈک ویلاتھے،وہ شاہین آفریدی کا شکار بنے۔دوسری جانب انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کے لیے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ کی شرط ختم کر دی۔ میچ دیکھنے کیلئے شناختی کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عمران خان انکلوڑر، جاوید میانداد انکلوڑر ،جاوید اختر انکلوڑر اور اظہر محمود انکلوڑر میں فری انٹری کی اجازت نہیں ہے صرف مران بخش انکلوڑر، یاسر عرفات انکلوڑر اور سہیل تنویر انکلوڑر میں فری انٹری دی گئی ۔