بھارتی مظالم کے خلاف پاکستانی اٹھ کھڑے ہوں، شیخ رشید

357

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ سفاک مودی کشمیریوں کا خون بہا رہا ہےپاکستانیوں کا فرض ہے کہ وہ مودی کے مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کہ مودی نے جس طرح کے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اس سفاکی کی وجہ سے پاک بھارت تعلقات کشیدہ جائیں گے، مودی کے مظالم کے خلاف کھڑا ہونا پاکستانیوں پر فرض ہوگیا ہے، بھارتی مسلمانوں اور کشمیریوں کا ساتھ دینا ہمارا آئینی، اسلامی و اخلاقی فرض ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے حوالے سے غیر آئینی باتیں کی جارہی ہیں تمام پارٹیاں چاہتی ہیں ان کا چیف الیکشن کمشنر ہوجس کا مطلب دال میں کچھ کالاہے۔