راولپنڈی ٹیسٹ ،تیسرا روز بھی بارش سے متاثر

476
راولپنڈی : پاکستان اورسری لنکا کے درمیان تیسرے روز بارش کے باعث میچ متاثر ہونے پر شائقین اداس بیٹھے ہیں

اسلام آباد (اے پی پی) آئی سی سی عالمی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے 19 اسکور کا اضافہ کرتے ہوئے مجموعی 282 اسکور کر لیا،میچ 26 منٹ تک جاری رہا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث 5.2 اوورز کھیلاجا سکا۔ سری لنکا نے بغیر نقصان کے 19 رنز کا اضافہ کیا۔ پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹیسٹ میچ کم روشنی تیسرے دن کا کھیل بھی وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا۔ پہلی اننگز میں سری لنکا کا مجموعی اسکور6 وکٹ کے نقصان پر 282 رنز ہے۔ ڈی سلوا نے 87 رنز اور دلرواں پریرا نے 6 رنز بنائے۔بارش کے بعد کھلاڑیوں نے گرائونڈ میں فٹبال کھیل کر شائقین کرکٹ کو محفوظ کیا۔ جب کہ سری لنکن کھلاڑی اپنی پریکٹس میں مصروف رہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے اس دوران شائقین کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ واضح رہے کہ دوسرے روز بھی میچ بارش کے باعث تاخیرسے شروع ہوا جس کے بعد کچھ دیر چلنے کے بعد دوبارہ بارش نے مداخلت کی اور میچ روکنا پڑا۔ گذشتہ روز سری لنکا کا 6 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز تھا۔