پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو عوام سے انتقام لینے کا وسیلہ بنالیا‘ مراد سعید

93

اسلا م آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کو عوام سے انتقام لینے کا وسیلہ بنایا ہے۔ مراد سعید نے پی پی چیئرمین بلاول زرداری کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کے قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے بلاول زرداری کے والد خزانہ لوٹنے میں مصروف تھے‘ بلاول اپنے اباجی کی صحت اور قوم کی لوٹی دولت واپس کرنے پر توجہ دیں تو افاقہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ڈی چوک میں ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے کو دفن کرکے دوسری نسل نے اقتدارمیں قدم رکھا اور اب تیسری نسل دوسری نسل کی لوٹ مار بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے‘ پرچی والے چیئرمین ملک میں جہاں بھی جائیں گے، عوام ان سے حساب مانگیں گے۔