امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے اسلامک یونیورسٹی میں لسانی طلبہ تنظیم کے حملے میں شہید ہونے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن سید طفیل الرحمان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں سید طفیل الرحمان کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جامعہ میں لسانی طلبہ تنظیم کے غنڈوں کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟ یونیورسٹی انتظامیہ بتائے کہ غنڈوں کو جامعہ میں اسلحہ لانے کی اجازت کس نے دی؟
سراج الحق نے کہا کہ طفیل الرحمان شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اگر قاتل گرفتار نہ ہوئے تو سمجھیں گے حکومت اسلام آباد کا ماحول پر امن نہیں رکھنا چاہتی، قاتلوں کی عدم گرفتاری پر اسلام آباد کا امن برقرار نہ رکھنے کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔
لسانی تنظیم کے حملے میں شہید ہونے والے جمعیت کے کارکن کی نماز جنازہ ادا
اس موقع پر نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا کہ گزشتہ روز لسانی تنظیم کے مسلح غنڈوں نے جمعیت کے نہتے کارکنوں پر حملہ کیا ، نہتے ہونے کے باوجود جمعیت کے کارکنان نے عزم و استقامت کا مظاہرہ کیا، حکومت حملہ آور لسانی تنظیم کے غنڈوں کو فی الفور گرفتار کرے۔