وزیر اعظم کے بھانجے کی گرفتاری کے لیے چھاپے

500

لاہور: پولیس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے بھانجے  کے گھر پر انکی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا گیا مگر وہ گھر پر موجود نہ تھے۔

وزیر اعظم عمران خان کے  بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے ریس کورس میں پولیس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا مگر انکی اپنے گھر پر عدم موجدگی کی وجہ سے انکو گرفتار نہ کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق  پی آئی سی میں وکلا اور ڈاکٹر کے مابین ہونے والے تصادم  میں حسان نیازی کی فوٹیجز بھی سامنے آئی تھی جس کی بنا پر کارروائی کی گئی۔