رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر کارروائی 17 دسمبر تک ملتوی

87

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور رکن قوم اسمبلی رانا ثناء اللہ کی جانب سے دائر کردہ درخواست ضمانت بغیر کسی کارروائی کے 17 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز درخواست ضمانت کی سماعت پر اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کو عدالت میں پیش نہ کیا۔ علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ نے کاشانہ ویلفیئر ہوم میں سامنے آنے والے اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے دائر درخواست کی سماعت 18دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرکو پیش ہونے کا حکم دیدیا دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سماعت پر پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جائیں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد نے درخواست پر سماعت کی ۔اس دوران ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے جواب ہائیکورٹ میں داخل کرا دیا۔ فاضل عدالت نے سابق سپرنٹنڈنٹ سے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ معالہ سنگین نوعیت کا لگتا ہے آپ بتائیںحقیقت کیا ہے؟۔ سابق سپرنٹنڈنٹ نے مؤقف اپنایا کہ بچیوں کی چھوٹی عمر میںزبردستی شادیاں کی جاتی ہیں ۔جسٹس ملک شہزاد نے کہا کہ اگر فریقین کسی انکوائری افسر پر مطمئن ہوں تو عدالت انکوائری کا حکم دیدے گی۔ بتایا جائے انکوائری کسی پولیس افسر یا ایف آئی اے سے کرانی ہے۔