شاہد خاقان و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس سماعت کیلیے منظور

87

اسلام آباد(اے پی پی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف رجسٹرار دفتر کے اعتراضات دور کرکے ایل این جی ریفرنس دوبارہ دائر کر دیا ہے۔ احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔دائر ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت 10 ملزمان نامزد ہیں۔ نیب نے 8 ہزار صفحات پر مشتمل ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا ہے۔ ایل این جی ریفرنس احتساب عدالت نمبر ایک سے احتساب عدالت نمبر 2 منتقل ہونے کے بعد احتساب عدالت کے جج اعظم خان ایل این جی ریفرنس کی باقاعدہ سماعت کریں گے۔