شہید محمد طفیل کی نماز جنازہ سراج الحق کی امامت میں یونیورسٹی گراؤنڈ میں ہوگی

327

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں لسانی طلبہ تنظیم کے حملے میں شہید ہونے والے اسلامی جمعیت طلبہ کے کارکن محمد طفیل کی نماز جنازہ آج جمعہ کو اسلامی یونیورسٹی کے گراؤنڈ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی امامت میں ادا کی جائے گی ، جس کے بعد ان کی میت تدفین کے لیے آبائی علاقے گلگت روانہ کی جائے گی۔