لاہور کے پی آئی سی اسپتال پر مشتعل وکلاء نے دھاوا بولتے ہوئے توڑ پھوڑ کی، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا جب پولیس کی بھارت نفری صرف تماشائی بنی رہی۔
تفصیلات کے مطابق وکلاء گردی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، مشتعل وکلاء نے اسپتال کا دروازہ زبردستی کھول کر اندر داخل ہوگئے اور وہاں موجود ڈاکٹرز اور عملے پر حملہ کردیا، آئی سی یو میں اور آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز مریضوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر باہر آگئے جب کہ مریض ہنگامہ آرائی کے دوران جان بچا کر واپس چلے گئے۔
اسپتال میں موجود افراد نے کسی طور خود کو محفوظ رکھا اور اس پوری صورتحال میں پولیس صرف تماشائی کا کردار ادا کرتی رہی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئےکہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں اور مریضوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔