اسلا م آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت دائر کی تھی۔
عدالت نے دونوں مقدمات میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔
دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر جہانزیب بھروانہ اور آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے۔ عدالت کے حکم پر نیب پراسیکوٹر جہانزیب بھروانہ نے آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ پڑھ کر سنائی۔