پاکستان اورسری لنکا کے درمیان جاری راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام تک سری لنکا نے 5وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالیے.
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کم روشنی کے باعث 68.1 اوورز کا ہی کھیل ممکن ہوسکا، سری لنکا نے دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 202 رنز بنالئے ہیں۔
قبل ازیں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان کرونارتنے اور فرنینڈو نے سری لنکا کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی،کھانے کے وقفے کے بعد سری لنکا کی پہلی وکٹ96رنز پر گری اور کرونا رتنے 59 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔
دوسری وکٹ 109 رنز پر گری اور اوشاڈا فرنانڈو 40 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے۔ بی کے جی مینڈس صرف 10 رن ہی بناسکے اور عثمان شنواری کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے،مہمان ٹیم کا چوتھا کھلاڑی 127 رنز پر آؤٹ ہوا اور چندی مل صرف 2 رنز بنا کر محمد عباس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
آئی لینڈرز کی پانچویں وکٹ 189 رنز پر گر گئی اور اینجلو میتھیوز 31 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے عابد علی اور عثمان شنواری نے ٹیسٹ ڈیبیوکیا۔