سراج الحق ، امیر العظیم و دیگر کا نذیر جنجوعہ سے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

180

لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امرا لیاقت بلوچ ، پروفیسر محمد ابراہیم ، راشد نسیم ، اسد اللہ بھٹو ، میاں محمد اسلم ، ڈاکٹر فرید ا حمد پراچہ ، معراج الہدیٰ صدیقی ، عبدالغفار عزیز ، ڈپٹی
سیکرٹری جنرل اظہر اقبال حسن ، محمد اصغر ، حافظ ساجد انور ، سید وقاص جعفری، شیخ القرآن مولانا عبدالمالک ، حافظ محمد ادریس،سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف سمیت قائدین اور کارکنان نے جماعت اسلامی پاکستان کے ناظم مالیات نذیر احمد جنجوعہ کے بڑے بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے اور مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مرحوم نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین کے لیے وقف کر رکھی تھی ۔
تعزیت