افغان مذاکرات بحال کرانے میں پاکستان نے کردار ادا کیا ‘ شاہ محمود

104

اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان کا امن اور استحکام ہمارے مفاد میں ہے‘ افغانستان میں قیام امن سے پاکستان اور افغانستان کے مابین دوطرفہ تجارت بڑھے گی‘ دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان مذاکرات بحال کرانے میں بھی پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا ہے اور دنیا پاکستان کے کردار کو سراہ رہی ہے۔ منگل کو ترکی کے شہر استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن یقیناً تشویش کا باعث ہے اس کے لیے
پاکستان، ایران اور ترکی کو مل کر بیٹھنا ہو گا اور سوچ و بچار کرنا ہو گی‘ کچھ لوگ دوسروں کو سبز باغ دکھا کر یہاں لے آتے ہیں اور پھر بے یارومددگار چھوڑ دیتے ہیں اس طرح ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس پر بھی ہمیں توجہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا اعلامیہ انتہائی جامع ہے جس میں 49 پیراگراف شامل ہیں ہم نے7 اعتماد سازی کے نکات پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ امن اور استحکام سے پاکستان کے لیے افغانستان میں سرمایہ کاری، تعمیرنو، انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے مواقع فراہم ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی