کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیب نے سید خورشید شاہ کے خلاف جے آئی ٹی کی تشکیل کیلیے ایف آئی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی سے وائٹ کالر کرائم کے ماہر تفتیشی افسر مانگ لیے۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے اس سلسلے میں چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین ایس ای سی پی کو مراسلہ بھی روانہ کیا جس میں وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات کیلیے ماہر تفتیشی آفیسرز مانگے گئے ہیں۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ ریفرنس دائرکرنے سے پہلے جے آئی ٹی کی تحقیقات ضروری ہیں۔