حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پی ایس 66 کے سینئر رہنما کا اجلاس ہوا، جس میں حیدر نواز شیخ، نوید علی شیخ ودیگر نے کہا کہ پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی حالت بگڑ رہی ہے، عدالتی حکم کے باوجود زرداری کے ذاتی معالج کو نہ بلانا حکومت کی انتقامی کارروائی ہے۔ انہوں نے آصف زرداری کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں بے بظیر بھٹو کی برسی منائی جائے گی۔ اس میں حیدر آباد سے بھی کارکنان پہنچیں گے۔ انہوں نے اپیل کہ سندھ کے کارکنوں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائے۔