صوابی(آئی این پی) صوابی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران پندرہ سال قبل سیشن کورٹ صوابی کی لاک اپ سے دن دیہاڑے باتھ روم کی دیوار میں سوراخ کرکے فرار ہونے والا قتل واقدام قتل اور دیگرجرائم میں ملوث ملزم جمیل واحد ولدداودخان ساکن گجئی علاقہ گدون کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملزم جمیل واحد نے 29مارچ2005کو سیشن کورٹ کی لاک اپ میں دن دیہاڑے باتھ روم کی دیوار میں سوراخ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہو اتھا اور مسلسل پندرہ سال تک پولیس کی گرفتاری سے بچنے میں کامیاب رہے وہ تھانہ صوابی کو قتل ، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او صوابی عمران شاھد کی خصوصی احکامات پر صوابی تھانہ کے ایس ایچ او نورالامین خان،ڈی ایس پی انوسٹی گیشن ظریف خان نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے9 جون 2002میں گجئی میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھاملزم کراچی اورحسن ابدال پولیس کو بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔دوسری جانب تورڈھیر ضلع صوابی کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ڈکیت گروہ کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چوری و ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری ملزم معشوق کو گرفتار کیا گیا۔چور چکاری،ڈکیتی میں مطلوب سرغنہ معشوق علی اس سے پہلے موٹر سائیکلز چوری میں مطلوب تھا۔انکے کارندوں سے ریکوری بھی ہوچکی تھی۔اشتہاریوں جراِئم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی وضع کردہ ہدایات کی پیش نظر میں ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین کی قیادت میں ایس ایچ او تورڈھیر سب انسپکٹر آصف اللہ اور انکے ٹیم اے ایس آئی نوید خان و دیگر بیٹ آفیسر نے چور چکاری و دیگر سنگین واردات میں مطلوب اشتہاری ملزم معشوق ولد مراد خان سکنہ تورڈھیر کو ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا
ڈیرہ‘ فائرنگ کے واقعے میں
2 بھائی زخمی مقدمہ درج کرلیا
ڈیرہ اسماعیل خان(آئی این پی)کلاچی کے علاقہ روڑی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو بھائی زخمی ہوگئے، کلاچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ کلاچی کی حدود گائوں روڑی میں مدرسہ مولوی ظہور کے قریب ذکی اللہ نامی شخص نے دو بھائیوں شاہ عالم اور قاسم پسران جان عالم سکنہ روڑی پر فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی زخمی ہوگئے۔ کلاچی پولیس نے ملزم کیخلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔