گوجرانوالہ (جسارت نیوز) کلر آبادی گھوڑے شاہ بازار لنک نوشہرہ روڑ سٹی گوجرانوالہ میں سوئی گیس کی پائپ لائن عرصہ تین دہائیوں سے زائد گزرنے کے بعد زنگ آلودہ ہوجانے اور جگہ جگہ سے خراب ہونے کی صورت میں گیس کی لیکج اور علاقے میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ بنی ہوئی ہے جس وجہ سے گیس پریشر کی کمی کو دور کرنے کیلیے مین لائنوں کو بچھانے کے لیے علاقہ مکین کئی سالوں سے کئی مرتبہ مقامی اراکین اسمبلی اور بلدیاتی نمائندوں کو بھی آگاہ کرتے ر ہے، لیکن معاملات میں بہتری کے بجائے مزید خرابی پیدا ہو تی رہی ،حلقہ میںجہاں پر گیس پر یشر میں کمی آرہی تھی ان علاقوں میں نئی لائنیں بچھانے کے بجائے سیاست کی جاتی رہی ، کلر آبادی بازار گھوڑے شاہ جو کہ تقریباً سوا کلو میٹر لمبا روڑ ہے جناح روڑ کے بعد گھوڑے شاہ بازار دوسرا بڑا روڑ ہے جو نوشہرہ روڑ اور حافظ آباد روڑ کو لنک کرتا ہے گھوڑے شاہ روڑ پر تقریباً 150چھوٹی بڑی گلیاں لنک کرتی ہیں ،این اے 82میں کلر آبادی گھوڑے شاہ باز ار سے ملحقہ علاقہ میں تقریباً 4یونین کونسل نمبرز 47,46,37,36 کی حدود آتیں ہیں اور اس علاقے کی آبادی تقریباً بارہ ہزار نفوس سے زائد ہے ،گھوڑے شاہ بازار پرزیر زمین سیوریج لائن میں لیکیج کے باعث سردیوں میں ناصرف سوئی گیس کی فراہمی معطل رہتی ہے بلکہ چولہوں میں بھی گیس کی جگہ گندا پانی آنا شروع ہوجاتا ہے ،گھوڑے شاہ روڑ پر گیس کی پائپ لائن سال 96-1995 سے پہلے کی ڈالی گئی جبکہ ن لیگ کے دور میں سیوریج لائن ڈالنے میں اس قدر کرپشن کی گئی کہ ناقص میٹریل اور بغیر پلاننگ کی وجہ سے سیوریج پائپ لائن چند ماہ کے اندر ہی لیکج اور خراب ہو چکے ہیں جبکہ محکمہ واسا کے سب انجینئر ز اور ٹھیکیدار کی غیر ذمے داری کی وجہ سے واسا کی سیوریج پائپ لائن ڈالنے کے دوران ہی سوئی گیس پائپ لائن کئی جگہوں سے پھٹ گئے تھے جہاں سے سوئی گیس کی لیکج آج بھی ہوتی رہتی ہے جبکہ محکمہ سوئی گیس کا عملہ تین دہائیاں پرانی سوئی گیس پائپ لائن کی مرمت کرنے کی بجائے نئی لائن ڈالنے کی رپورٹس بناکر محکمہ میں جمع کرواتے رہے لیکن تاحال ابھی تک کلر آبادی گھوڑے شاہ بازار پر سوئی گیس کی مین پائپ لائن نہیں ڈالی جا سکی سوئی گیس پائپ لاین میں لیکج کی وجہ سے کسی وقت کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا ہے۔