ڈیرہ اسماعیل خان (جسارت نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان کے3سپوتوں کا اعزاز، قومی کھیل میں نمایاں پوزیشن لینے والے تائیکوانڈو کھلاڑیوں نے سیف گیمز میں روایتی حریف بھارت کے چھکے چھڑا دیئے، وقار علی شاہ اور فہیم خان نے بھارتی سورمائوں کو پچھاڑ کر سونے جبکہ محمد جبران نے چاندی کے تمغے حاصل کئے، ڈیرہ پہنچنے پر قومی کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال، جلوس کی شکل میں گھر لایا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں وقار علی شاہ ، فہیم خان اور محمد جبران نے حالیہ قومی کھیل پشاور میں ہونے والے قومی مقابلوں میںتائیکوانڈاو کے کیٹیگری کے مقابلوں میں پاکستان واپڈا لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے بالترتیب سونے اور کانسی کے تمغے حاصل کئے تھے۔ اب سیف گیمز میں پاکستان واپڈا لاہور کی جانب سے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بین الاقوامی مقابلوںمیں روایتی بھارت کے چھکے چھڑا دیئے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی دھرتی سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں وقار علی شاہ ، فہیم خان نے سیف گیمز میںتائیکوانڈو کے مختلف کیٹیگری کے مقابلوں میںبھارتی سورمائوں کو پچھاڑ کر سونے کے تمغے حاصل کئے جبکہ محمد جبران نے بھارتی حریف کو ہرا کر سونے کے تمغے اپنے نام کیا۔تینوں کھلاڑیوں کے ڈیرہ اسماعیل خان پہنچنے پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا اور دوستوں رشتہ داروں کی جانب سے انہیں جلوس کی شکل میں گھر لایا گیا تاہم اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ اسپورٹس کے حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے حکومتی سرد مہری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی، صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے ملک اور شہر کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔