بینظیر قتل کیس: پرویز مشرف کے مزید 4 پلاٹ ضبط کرنے کا حکم

91

راولپنڈی (آن لائن) انسداد دہشت گردی راولپنڈ ی کی خصوصی عدالت نمبر 1 کے جج شوکت کمال ڈار نے بے نظیر بھٹو قتل کیس
کے اشتہاری ملزم سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کے 4 مزید پلاٹ قرقی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس داخل دفتر کر دیا ہے۔ گزشتہ روز مقدمے کی سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کے انسپکٹر محمد عظمت نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ تمام تحقیقات کے بعد پرویز مشرف کے ڈی ایچ اے کراچی میں 3 پلاٹ اور اسلام آباد میں واقع ایک کمرشل پلاٹ سامنے آیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے یکم نومبر کو ملزم کے تقریباً 20 بینک اکائونٹ، 2 لینڈ کروزر گاڑیاں، چک شہزاد اور گوادر میں 2 انتہائی قیمتی پلاٹ ضبط کرنے کا حکم دیا تھا۔ تھانہ سٹی میں درج بے نظیر بھٹو قتل کے مقدمے نمبر 471/07 میں نامزد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو طویل مدتی مہلت کے باوجود عدم حاضری پر عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
بینظیر قتل کیس