نوازشریف کے دماغ کی شریان 88 فیصد بند ہے، مریم اورنگزیب

127

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کے دماغ کو خون پہنچانے والی شریان 88 فیصد بند ہے، ڈاکٹروں کے مطابق معاملے میں کئی طبی پیچیدگیاں سنگین نتائج کی حامل ہوسکتی ہیں، نواز شریف کے امریکا میں علاج کی تجویز دی ہے، موجودہ صورتحال میں نواز شریف کی  امریکا منتقلی ڈاکٹرز کے لیے ایک اور طبی امتحان ہے۔ ترجمان (ن) لیگ کا کہنا تھا کہ برقی شعاعوں سے اندرونی اعضا کے معائنے کی روشنی میں نواز شریف کی بائی آپسی کی جائے گی، موجودہ طبی کیفیات کو دیکھتے ہوئے بائی آپسی کرنے پر ڈاکٹرز کی مشاورت ہوئی ہے، پلیٹ لیٹس کے معاملے میں بھی بہتری پیدا نہیں ہوئی، ا سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ا سٹیرائیڈز اورپلیٹ لیٹس کی تعداد بڑھانے کی ادویات کے نتیجے میں نواز شریف کی شوگر زیادہ ہے۔ طبی تجزیات کے باوجود پلیٹ لیٹس کی مقدار میں مسلسل کمی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نالائق اور نااہل حکومت کی کارکردگی کے ساتھ سیاست اور ذہنی حالت بھی پست ہو چکی ہے، افسوس ہے کہ ذہنی مفلوج آج تک نوازشریف کی صحت پرسیاست کررہے ہیں ۔
مریم اورنگزیب