اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کہاہے کہ نیا سال چڑھے گا تو باہر سے پلی بار گین سے رقم واپس آجائے گی جو سیکڑوں ارب ہیں،کرپشن کے پیسے کے ڈھیر لگ جائیں گے، اگر حکومت لوگوں کے معیار پر پورا اتری تو عمران خان کیلئے چار سال تک کوئی خطرہ نہیں
ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف میں عمران خان کے سواکسی کا کوئی معاملہ نہیں ہے ، پارٹی میں کوئی دور دور تک ایساکوئی بندہ نہیں جو عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کرسکے، عمران خان کہیں نہیں جارہا ۔ آصف زرداری کی پانچوں پارٹیاں پلی بارگین کررہی ہیں اور فروری مارچ تک یہ کام مکمل ہوجائے گا ۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ن لیگ کوان کے حال پر چھوڑ دیا جائے ، ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے،پارٹیوں کوزندہ رہناچاہیے، ن لیگ کے اس وقت مارکیٹ میں 3 گروپ ہیں ، کونسا گروپ قیادت کرتاہے، یہ2،3سال میں پتا چل جائے گا ۔نیب سے ڈری ہوئی بیوروکریسی جب کام نہیں کرتی تولوگوں کی چیخیں نکلتی ہیں۔ عمران خان اب براہ راست پنجاب کے معاملات کودیکھ رہے ہیں ، جنوری فروری تک صورتحال ٹھیک ہوجائے گی۔