اسلام آباد: پاکستان میں 10 سال بعد کرکٹ بحالی کی نوید لیے سری لنکا ٹائیگرز کا ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا۔
سری لنکن ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے مہمان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔
سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کیلئے اُن کی ٹیم پُرجوش ہے اور پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں۔
Arrival of Sri Lanka team at Islamabad.
Warm welcome to the visitors to the federal capital.#PAKvSL action to being on Wednesday. Get your match tickets now! 🎫 pic.twitter.com/8e6OqMPhpm
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 9, 2019
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔