سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر میں شہریوں کی جانب کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور پاک فوج کے حق میں شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے دادو چوک پر مظاہرین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا علامتی پتلا بنا کر روڈوں پر گھسیٹا اور بھارتی حکومت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی،بھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں کرفیو نافذ کرنے کے بعد کشمیری عوام پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کرنے پر سکھر میں شہریوں کی جانب سے بھارت کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے مظاہرین نے وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ شہریوں کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اور بھارتی حکومت میں نہتے کشمیریوں کو ظلم کا نشانہ بنایا ہے جس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اور پوری قوم کشمیر کی آزادی تک اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مظاہرین نے اقوام متحدہ کی بے حسی پر اظہار افسوس بھی کیا۔