کوئٹہ ائر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، غیر ملکی گرفتار

203

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ ائر پورٹ پر ایف آئی اے حکام کی کارروائی، غیر ملکی گرفتارکو گرفتار کرکے ناروے پاسپورٹ اور پاکستانی دستاویزات برآمد کرلیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ ائر پورٹ پر ایف ا ٓئی اے حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر ملکی نعمت اللہ کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ناروے پاسپورٹ اور پاکستانی دستاویزات برآمد ہوئیں، پاسپورٹ پر افغانستان کے شہر قندھار کا پتا درج تھا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق شخص نعمت اللہ کے پاس ناروے کا پاسپورٹ موجود تھا اور ٹرانزٹ ویزے پر کوئٹہ کے راستے دبئی جارہا تھاکہ اس دوران شک پڑنے پر اسے روکا گیا اور پاسپورٹ، ویزا اور پاکستان میں انٹری چیک کی گئی اس دوران گرفتار شخص سے پاکستانی شناختی کارڈ، ایڈریس کوئٹہ جبکہ نارویجن پاسپورٹ پر ایڈریس قندھار افغانستان درج تھا اور چمن باڈر کے راستے ملک میں داخل ہوتے وقت ایف آئی اے چمن بارڈر کا جعلی اسٹمپ ایگزٹ اور انٹری دونو ں لگا ہوا تھا ، چیک کرنے پر وہ افغانستان میں داخل بھی نہیں ہوا ہے اور نہ اب وہ افغانستان سے ایگزیٹ کرکے ملک میں داخل ہوا ہے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔