نواب شاہ( نمائندہ جسارت) ماڈل کرمنل عدالت نے2 ماہ میں7 افراد کو پھانسی کی سزا سنا دی بے دہرا قتل ثابت ہونے پر5 ملزمان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی۔ سزا پانے والوں میں وزیر علی، ذوالفقار علی، میر خان، میر صاحب شامل ہیں سال 2009ء میں گپچانی تھانے کی حدود میں امام بخش گوداروں اور رضا محمد گوداروں کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اسی مقدمے میں شاہ میر خان اور خادم بخش روپوش ہیں۔ اس سے قبل ماڈل کرمنل کورٹ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج آصف ماجد قریشی نے 5 سال قبل رشتے کے تنازعے پر نوابشاہ میں قتل ہونے والے روشن ڈاہری کیس میں اعجاز علی ،فیاض علی ڈاہری کو پھانسی کی سزا سنا دی ، دونوں بھائیوں اور باپ نے اپنی بیٹی کا رشتہ مانگنے پر روشن علی ڈاہری کو قتل کر دیا تھا۔اطلاعات کے مطابق رشتہ مانگنے پر باپ بیٹے اور مقتول نوجوان کے مابین تلخ کلامی سے شروع ہونے والا سلسلہ روشن ڈاہری کی موت پر ختم ہوا بعد میں پولیس نے دونوں بھائیوں کو گرفتار کیا جبکہ باپ روپوش تاحال روپوش ہے۔
مجرموںکو پھانسی کی سزا