اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر راہنما احسن اقبال نے پی ٹی آئی ارکان کے اپوزیشن سے رابطوں کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکاتیں کر رہے ہیں ۔ فرنٹیئرز آف خان کے آگے سینئر وزیر بے بس ہیں ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں پی ٹی آئی کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے ۔ مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن نہیں پی ٹی آئی کا ہے ۔
احسن اقبال دعوی