لاڑکانہ، آوارہ کتوں کی بہتات، سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ

175

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں کی بہتات، کتے کے کاٹے کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا، لاڑکانہ شہر کے گلی محلوں اور شاہراہوں پر آوارہ کتوں کی موجودگی کے باعث خطرات بڑھ چکے ہیں سگ گزیدگی کے باعث اب تک ہزاروں شہری خاص طور پر معصوم بچے زخمی ہوچکے ہیں انچارج اینٹی ریبیز ویکسین سینٹر ڈاکٹر نورالدین قاضی کے مطابق رواں سال 11 ماہ کے دوران صرف لاڑکانہ ضلع میں 27 ہزار 43 کیسز رپورٹ ہوئے سگ گزیدگی کے سب سے زیادہ کیسز اپریل کے مہینے میں 3 ہزار سے زائد سامنے آئے جبکہ ستمبر میں 2344، اکتوبر میں 2693 اور نومبر میں 2697 کیسز رپورٹ ہوئے تاہم 27 ہزار سے زائد متاثرین میں سے 26 ہزار سے زائد متاثرین کو اینٹی ریبیز ویکسین کے چار ڈوز دیے جاچکے ہیں جبکہ آوارا کتوں کے خاتمے کے لیے ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ کونسل کی جانب سے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔