وفاق کی ناقص کارکردگی سے عوام ناخوش ہے، بلاول بھٹو زرداری

557

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  انڈرپاس کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تباہ حال معاشی صورت حال کے باوجود سند ھ حکومت  نے ایک سال میں میگا پراجیکٹ مکمل کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے  طارق روڈ انڈرپاس کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تباہ حال معیشت کے باوجود ہم نےمیگا پراجیکٹس کا افتتاح کیا ہے۔انڈرپاس کی تعمیر سے کراچی کےعوام کو ٹریفک کے مسائل سے ریلیف ملے گا جب کہ سندھ حکومت نے انڈرپاس کی تعمیر  مقررہ مدد میں مکمل کی ہےجو وزیر اعلیٰ سند ھ کی گڈگورننس کا ثبوت دیا ہے۔

انہوں نے   وفاقی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ   سلیکٹڈ اور  نالائق حکومت نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے،تحریک انصاف حکومت نے پاکستانی عوام سے ایک کروڑنوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا،حکومت کی ناقص کارکردگی سے پاکستانی عوام ناخوش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہر دور میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافہ کیاہے ، اگر ملک میں بے روزگاری کا مقابلہ کرنا ہے تو مزدوروں کو نوکریوں سے نکالنے کی بجائے انکی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پنجاب کے شیرشاہ سوری سےپوچھیں کہ ایک سال میں کتنےمنصوبوں کاافتتاح کیاہے۔لاہور میں  کتنےانڈرپاسزاور فلائی اوورزکاافتتاح کیاہے۔